اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم رامی حمد اللہ کی ہدایت پر غزہ کا دورہ کرنے والا وزارتی وفد تمام کیسوں خاص طور پر حماس کی سابق حکومت کے ملازمین کے کیس میں پیشرفت میں ناکامی کے بعد اچانک غزہ سے واپس چلا گیا- ایک فلسطینی عہدیدار کے مطابق بعض مسائل میں حماس کے ساتھ اختلافات اور غزہ میں اپنے مشن کو انجام دینے میں اس وفد کی ناکامی اس دورے کی ناکامی کا باعث بنی ہے-
دوسری جانب حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے کہا ہے کہ حماس اس امر پر افسوس کا اظہار کرتی ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت کے وزارء کے وفد کا غزہ کا دورہ صرف فلسطینی انتطامیہ سے وابستہ پبلک سیکٹر کے ملازمین کے مسئلے سے تعلق رکھتا ہے- انھوں نے فلسطین کی قومی اتحاد کی حکومت سے اپیل کہ وہ بغیر کسی امتیاز کے تمام ملازمین کی ذمہ داری قبول کرے اور غزہ کے عوام کی مشکلات اور مصائب کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے-
.......
/169